turky-urdu-logo

ایران:منی بس کے کھائی میں گرنے سے 14 افراد ہلاک

ایران میں منی بس کے کھائی میں گرنے سے 14 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسیوں کے مطابق جمعرات کو مغربی ایران میں ایک منی بس پہاڑی پر بنی سڑک سے کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں کم از کم 14 افراد ہلاک ہوگئے ۔

ایرانی خبر رساں ایجنسی کے مطابق بس صوبہ کردستان کے علاقے ماریون سے کامیاران جارہی تھی۔

ایرانی خبر رساں ایجنسی کا کہنا ہے کہ ڈرائیور کی غلطی کی وجہ سے بس کھائی میں گری جس کی وجہ سے 14 افراد ہلاک اور8 زخمی ہوئے ،جن میں سے ایک زخمی کی حالت تشویشناک ہے۔

ایران کا سڑک کا نظام عام طور پر اچھا ہے لیکن وہاں پھر بھی دنیا میں سب سے زیادہ حادثات ہوتے ہیں ،بہت سے حادثات ڈرائیونگ کے ناقص معیار اور گاڑیوں کی خراب حالت کی وجہ سے ہوتے ہیں ۔

Read Previous

ترکی جانے والے پاکستانیوں کے لئے بڑی خوشخبری، پاکستانی مسافروں کے لئے قرنطینہ سے استثنیٰ

Read Next

برطانیہ کے وزیر خارجہ دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے

Leave a Reply