turky-urdu-logo

کشمیر سمیت ہر جگہ مسلمانوں کے حق میں آواز بلند کرنےکا حق ہے، طالبان

افغان طالبان کا کہنا ہےکہ انہیں کشمیر سمیت کہیں بھی مسلمانوں کے حق میں آواز بلند کرنےکا حق ہے۔

یہ بات قطر میں طالبان کے سیاسی دفتر کے ترجمان برائے بین الاقوامی میڈیا سہیل شاہین نے برطانوی نشریاتی ادارے کے ساتھ زوم پر انٹرویو میں کہی ہے۔

طالبان ترجمان سہیل شاہین کا کہنا تھا کہ ہماری کسی بھی ملک کےخلاف مسلح آپریشن کرنےکی کوئی پالیسی نہیں ہے۔

سہیل شاہین کا کہنا تھا کہ مسلمان ہونےکےناطے یہ ہمارا حق ہے کہ کشمیر، بھارت یا کسی بھی ملک کےمسلمانوں کے لیے آواز اٹھائیں۔

ایک سوال کے جواب میں طالبان ترجمان کا کہنا تھا کہ حقانی کوئی گروپ نہیں، وہ افغانستان کی اسلامی امارت کا حصہ ہیں۔

Read Previous

مقبوضہ جموں وکشمیر میں بھارت کا غاصبانہ قبضہ زیادہ دیر نہیں رہے گا، صدر پاکستان

Read Next

افغانستان میں طالبان کی حکومت کا اعلان کل نماز جمعہ کے بعد کیے جانے کا امکان

Leave a Reply