turky-urdu-logo

پاکستان نے سیکورٹی خدشات کے پیش نظر چمن باڈر کو آمدورفت کے لیے بند کر دیا

پاکستان نے سکیورٹی خدشات کے پیش نظر افغانستان سے متصل چمن بارڈر کو  آمدورفت کے لیے بند کر دیا۔

ذرائع کے مطابق چمن بارڈر کو سکیورٹی خدشات کے پیش نظر عارضی طور پر بند کیا گیا ہے۔

اس سے قبل وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر افغانستان کے ساتھ چمن بارڈر بند کرنے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے فرنٹیئر کور (ایف سی) سے بات کی ہے کہ وہاں کے حالات دیکھ کر سرحد بند کرنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ شکر ہے کہ افغانستان میں خون ریزی نہیں ہوئی اور حکومتِ پاکستان کا ایک ہی مؤقف ہے کہ ہم امن چاہتے ہیں، بارڈر منیجمنٹ ہمارے پاس ہے جبکہ طورخم بارڈر پر صورتحال معمول پر ہے۔

ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ سرحدوں پر پاک فوج موجود ہے، 2 ہزار 686 کلومیٹر پر محیط سرحد پر ہم نے باڑ لگا دی ہے، کچھ خدشات کی بنا پر چمن کا بارڈر بند کریں گے جبکہ افغانستان کا امن پاکستان میں امن سے وابسطہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارتی میڈیا سمجھتا ہے کہ افغانستان میں سب کچھ آئی ایس آئی نے کیا ہے، ہم افغانستان کے کسی مسئلے میں ملوث نہیں ہیں جبکہ بھارتی ایجنسی ‘را’ تباہ ہوگئی ہے۔

یاد رہے کہ افغان طالبان نے بھی گزشتہ ماہ کابل کا کنٹرول سنبھالنے کے بعد چمن کراسنگ کو  آمدورفت کے لیے بند کر دیا تھا جسے پاکستانی حکام کے ساتھ مذاکرات کے بعد دوبارہ کھول دیا گیا تھا۔

Read Previous

سیدعلی گیلانی کو حیدر پورہ میں فوجی محاصرے میں سپرد خاک کردیاگیا

Read Next

ٹیلیگرام نے صارفین کے لیے متعدد نئے فیچرز کا اضافہ کر دیا

Leave a Reply