ترکی کے شہر استنبول میں دہشت گرد تنظیم داعش سے تعلق رکھنے والے 10 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا ۔
ترک سرکاری نشریاتی ادارے انادولو کی ایک رپورٹ کے مطابق ترک فوج نے 8 اضلاع میں آپریشن کے بعد 10 مشتبہ افراد کو گر فتار کر لیا ہے۔
ترکی نے 2013 میں داعش کو دہشتگرد تنظیم قرار دیا تھا جو کہ داعش کو دہشتگرد ماننے والے پہلے ممالک میں سے ایک ہے۔
اب تک ترکی میں داعش کئی حملے کر چکی ہے جس میں 300 سے زائد ترک شہری جاں بحق جبکہ سینکڑوں افراد زخمی ہوئے۔ اعداوشمار کے مطابق تر کی میں ہونے والے 10 خودکش دھماکوں ، 7 بم دھماکوں اور 4 مسلح افراد کے حملوں کی ذمہ داری داعش نے قبول کی ہے۔
ترک فوج نے جوابی کاروائی کے طور پر اپنی سرزمین اور ہمسایہ ممالک میں دہشتگردوں کے خلاف آپریشن کا آغاز کیا ہے جس کے تحت کئی دہشتگرد مارے جا چکے ہیں۔
