turky-urdu-logo

جدید ترین آکسیجن پلانٹس کی پہلی کھیپ سعودیہ سے پاکستان پہنچ گئی

سعودی عرب سے جدید ترین آکسیجن پلانٹس کی پہلی کھیپ پاکستان پہنچ گئی ہے۔

وفاقی حکام کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ سعودی عرب سے اسپتالوں میں آکسیجن پیدا کرنے والے 8 پلانٹس لاہور پہنچے ہیں، ایک آکسیجن پلانٹ 50 مریضوں کے لیے آکسیجن پیدا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

حکام کا بتانا ہے کہ سعودی عرب سے پہنچنے والے آکسیجن پلانٹس کل اسلام آباد منتقل کیے جائیں گے جبکہ سال کے آخر تک اس طرح کے 50 مزید آکسیجن پلانٹس پاکستان پہنچیں گے۔

وفاقی حکام کے مطابق سعودی عرب کے علاوہ گلوبل فنڈ بھی پاکستان کو آکسیجن پلانٹس فراہم کرے گا جبکہ نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی بھی اس طرح کے آکسیجن پلانٹ خریدنے جا رہی ہے، پہلے مرحلے میں یہ آکسیجن پلانٹس گلگت بلتستان، خیبرپختونخوا اور بلوچستان کے دور دراز کے اسپتالوں میں نصب کیے جائیں گے۔

حکام کا کہنا ہے کہ سندھ اور پنجاب کے چھوٹے سیکنڈری کیئر اسپتالوں میں بھی یہ آکسیجن پلانٹس نصب کیے جائیں گے۔

وفاقی حکام کا بتانا ہے کہ سعودی عرب اس طرح کے 18 آکسیجن پلانٹس پاکستان کو فراہم کرے گا جبکہ گلوبل فنڈ اس طرح کے 36 آکسیجن پلانٹ پاکستان کو فراہم کرنے جا رہا ہے۔

Read Previous

ترکی میں وائرس کے 90 فیصد کیسز ڈیلٹا قسم کے ہیں ، وزارت صحت

Read Next

پاکستان: غیرقانونی طور پر شناختی کارڈ بنوانے والے غیر ملکیوں کے خلاف آپریشن کا آغاز

Leave a Reply