turky-urdu-logo

پاک ۔ ترک جناح کلاس فریگیٹ

ترکی اور پاکستان کے ملجم کوروٹ پروگرام کے تحت پاکستان نیوی کے لیے ترک اور پاکستانی انجنیئرز کی مشترکہ طور پر ڈیزائن اور تیارکردہ جناح کلاس فریگیٹ کے ماڈل کو ترکی میں شروع ہونیوالی بین الاقوامی دفاعی نمائش میں شو کیس کیا گیا ہے۔ ماڈل کو دیکھ کر کسی حدتک اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ یہ 3500ٹن سے زائد ڈسپلیسمنٹ کی کیٹگری میں ہوگی۔ ماڈل میں آٹھ اینٹی شپ کروز میزائل، ایک کلوز ان ویپن سسٹم، دو اینٹی سب میرین راکٹ لانچرز 16 سیلز پر مشتمل ورٹیکل لانچ سسٹم، ایک Z20کلاس کا نیول ہیلی کاپٹر اور ایک 76 ملی میٹر کی گن دیکھی جاسکتی ہے۔ ممکنہ طور پر ملجم پراجیکٹ کے تحت اس پانچویں شپ پر نیا سرفیس ٹو ایئر ڈیفنس میزائل ، نیا اینٹی شپ کروز میزائل دیکھنے کو ملے گا۔ یاد رہے کہ جناح کلاس شپ پاکستان کے کراچی شپ یارڈ اینڈ انجنریئنگ ورکس میں تیار ہوگی۔

Read Previous

وہ جس کا وعدہ تھا ، آ رہا ہے

Read Next

افغان سفارتخانے نے انٹرپول سے اشرف غنی کی گرفتاری کا مطالبہ کردیا

Leave a Reply