turky-urdu-logo

افغان وفد کی پاکستان کے آرمی چیف جنرل باجوہ سے ملاقات

پاکستانی چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان افغانستان کے ساتھ وسیع البنیاد تعلقات کا خواہاں اور افغان عوام کے ساتھ کھڑا ہے، افغانستان میں دیرپا امن کی خاطر ہر ممکن اقدامات کیلئے تیار ہیں۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ان خیالات کا اظہار جی ایچ کیو راولپنڈی میں آٹھ رکنی اعلیٰ سطح کے افغان وفد سے ملاقات کے دوران کیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق ملاقات میں افغانستان کی موجودہ صورتحال پر تفصیل سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ افغانستان میں قیام امن خطے کے امن و خوشحالی کیلئے انتہائی اہم ہے۔پاکستان افغانستان کے عوام کے شانہ بشانہ کھڑا ہے۔

جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ سب کی شمولیت کے ساتھ تصفیہ علاقائی امن و استحکام کے لئے اہم ہے۔افغان وفد نے افغانستان میں امن و استحکام کے لئے پاکستان کی کاوشوں اور کردار کو سراہا۔ افغان وفد نے افغانستان کی سماجی و اقتصادی ترقی اور قیام امن و استحکام کیلئے پاک فوج کی قربانیوں کو بھی سراہا

Read Previous

ترکی کا افغانستان سے اپنے شہریوں کو واپس لانے کا فیصلہ

Read Next

پاکستان:پی آئی اے نے افغانستان کے لیے اپنی پروازیں معطل کردیں

Leave a Reply