
ترک حکام کا کہنا ہے کہ بحیرہ اسود میں آنے والے سیلاب کے نتیجے میں اب تک 27 افراد اپنی جان کی بازی ہار چکے ہیں۔
ڈیزاسٹر اینڈ مینجمنٹ اتھارٹی نے اپنے بیان میں کہا کہ شدید بارشوں کے باعث آنے والے سیلاب کے نتیجے میں 25 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔
ڈیزاسٹر اینڈ مینجمنٹ اتھارٹی کا مزید کہنا تھا کہ 2 افراد سینوپ صوبے میں بھی جاں بحق ہوئے ہیں اور برتین صوبے میں ایک شخص کے لاپتہ ہونے کی اطلاع ملی ہے۔
انکا مزید کہنا تھا کہ سیلاب زدہ علاقوں میں ریسکیو اور امدادی کاروائیاں جاری ہیں۔
مینجمنٹ نے مزید بتایا کہ کستامونو کے 112 دیہات اور سینوپ کے 86 دیہات بجلی سے محروم ہیں ۔ انکامزید کہنا تھا کہ اس خطے کے لیے 20 ملین ترک لیرا کا فنڈ مختص کیا گیا ہے۔
اے ایف اے ڈی کے بیان کے مطابق برتین میں 8 سو95 ، کستامونو میں 2 ہزار 3 سو 33 اور سینوپ میں 1ہزار 5 سو 32 لوگ امدادی کاروائیوں میں مشغول ہیں۔