turky-urdu-logo

افغانستان میں امن کا مطلب پاکستان میں امن ہے ,سربراہ پاک فوج

پاکستان کے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے جرمنی ،اٹلی ، ہالینڈ اور فرانس کے سفیروں نے ملاقات کی اور افغانستان کی تازہ ترین صورت حال اور یورپی یونین کے ساتھ تعاون پر بات چیت کی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق یورپی ممالک کے سفیروں نے آرمی چیف سے جنرل ہیڈکوارٹرز جی ایچ کیو میں ملاقات کی۔

آئی ایس پی آرکے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور ، علاقائی سکیورٹی صورت حال سمیت دیگر امور پر بات چیت کی گئی۔

آرمی چیف کا کہنا تھا کہ افغانستان میں امن کا مطلب پاکستان میں امن ہے ، افغان تنازع میں پاکستان کا کوئی فیورٹ نہیں،ہماری واحد خواہش افغانستان میں امن و استحکام ہے۔

آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان یورپی یونین کے ساتھ تعلقات کو اہمیت دیتا ہے، ہم مشترکا مفاد پر مبنی یورپی یونین کے ساتھ تعلقات کے فروغ کے خواہاں ہیں۔

اس موقع پر سفیروں نے علاقائی امن و استحکام کے لیے پاکستان کی کوششوں کو سراہا۔

Read Previous

ترکی:اس سال نئے سیمسٹر کا آغاز آن لائن کی بجائے تعلیمی اداروں میں کیا جائے گا,وزارت صحت

Read Next

طالبان کی پیش قدمی، افغانستان کے اہم شہر قندھار اور ہرات طالبان کے قبضے میں آگئے

Leave a Reply