turky-urdu-logo

ترکی:اس سال نئے سیمسٹر کا آغاز آن لائن کی بجائے تعلیمی اداروں میں کیا جائے گا,وزارت صحت

وزارت صحت  فرحتین کوکا نے اپنے بیان میں کہا کہ اس سال نئے سیمسٹر کا آغاز آن لائن کی بجائے  تعلیمی اداروں میں  کیا جائے گا۔

کورونا وائرس سائنٹفک  ایڈوائزری بورڈ  کی میٹنگ سے  بات کرتے ہوئے  وزارت صحت کا کہنا تھا کہ  اس بات میں اب کوئی  شک کی بات نہیں کہ ہمارے سکول وقت پر کھولے جائیں گے۔ اب ہم بجوں کا مستقبل اور داو پر نہیں لگا سکتے۔

انکا مزید کہنا تھا کہ حالات کو مد نظر رکھتے ہوئے ہم اپنے طلبہ کی حفاظت کے ساتھ ساتھ سکولوں کو بھی ایک بار پھر سے آباد کریں گے۔

سکولوں کو  دوبارہ کھولنے کے  عمل میں اساتذہ اور دیگر عملے کی ویکسینیشن کو لازمی بنایا جائے  گا۔

کوکا نے مزید کہا کہ ویکسین لگوانا بہت ضروری ہے تاکہ سب کو کورونا وائرس کے خطرے سے بچایا جا سکے اور جنہوں نے ابھی تک ویکسین نہیں لگوائی  انہیں اپنے منفی کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ بار بار دکھانی پڑے گی۔

وزیر کا مزید کہنا تھا کہ  بچوں کے والدین کو اپنی ویکسین جلد سے جلد کروانی چاہیے تاکہ آنے والے وقت میں  کسی بھی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

وزیر صحت کا مزید کہنا تھا کہ  ترکی ویکسین کے بغیر اس بیماری سے نہیں لڑسکتا، جن لوگوں کی دونوں ڈوز ابھی تک مکمل نہیں ہوئی وہ ابھی اپنے آپ کو ویکسینیٹڈ مت سمجھیں۔

جن لوگوں نے ویکسین کے تینوں ڈوز لگوا لی ہیں وہ اس وقت سب سے زیادہ محفوظ ہیں۔

Read Previous

پاکستان: جنگی ہتھیار تیار کرنے والی واہ فیکٹری میں دھماکہ، 3 ملازمین جاں بحق

Read Next

افغانستان میں امن کا مطلب پاکستان میں امن ہے ,سربراہ پاک فوج

Leave a Reply