turky-urdu-logo

مالی میں دہشت گردی، ترکی کی مذمت

ترکی نے مالی میں دہشت گردانہ حملوں  کی مذمت  کرتے ہوئے کہا کہ حملے میں درجنوں افراد  کی ہلاکت کا  ہمیں بے حد افسوس ہے۔  قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع  پر گہرہ رنج و غم کا ظہار کرتے ہو ئے ترک وزارت خارجہ نے  جاری کردہ بیان میں کہا کہ    ہم  مالی کے علاقے گاو   میں دہشت گردی  کے اس حملے کی   شدید مذمت کرتے ہیں۔

حملے کے نتیجے میں ہلاک ہونے والوں  کے  گھر والوں اور مالی کے برادر عوام سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے  وزارت خارجہ کا کہنا  تھا کہ  ترکی  کئی سال سے دہشتگردی کے خلاف جنگ  لڑ رہا ہے  اور یہ آج بھی جاری ہے۔

مالی  کے شمالی  علاقے گاو  میں دہشتگردوں نے  لگاتار 3 حملے  کیے جس کے نتیجے میں 50 سے زائد افراد جاں بحق ہو گئے ہیں جبکہ درجنوں افراد زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کر دیے گئے ہیں۔

مالی کی حکومت نے 3 روزہ قومی سوگ کا اعلان کیا ہے جبکہ دوسری طرف مالی کی فوج نے علاقے میں آپریشن کا آغاز کر دیا ہے۔

Read Previous

ترک حکومت نے آگ سے ہونے والے نقصان کی تفصیلات جاری کر دیں

Read Next

طالبان نے افغانستان کے چھٹے صوبائی دارالحکومت پر بھی قبضہ کر لیا

Leave a Reply