turky-urdu-logo

جنگلوں میں لگی آگ: خطے کے 8 ممالک ترکی کی مدد کو پہنچ گئے

ترکی کے سیاحتی شہر انطالیہ  کے جنگلات سے شروع ہونے والی آگ   38 صوبوں تک پھیل چکی ہے ۔  آگ کے نیتجے میں 8 افراد جاں بحق  ہو چکے ہیں ۔

آگ پر قابو پانے کے لیے امدادی کاروائیاں جاری ہیں  ترک حکومت تمام دستیاب وسائل  استعمال  کر رہی ہے۔ علاوہ ازیں  ترکی کے جنگلوں میں لگی آگ کو بجھانے کے لئے خطے کے 8 ممالک مدد کر رہے ہیں۔

آذربائیجان  کے  وزیر ایمرجنسی 350 فائر فائٹرز ، جدید مشینری ، 53 پانی ڈالنے والی گاڑیوں، ہیلی کاپٹر، 2 واٹر ٹینکس اور  ایک  طیارے کے ہمراہ ترکی کے صوبے موغلا پہنچے ۔

کروشیا  نے آگ پر قابو پانے کے لیے  ایک فائر فائٹنگ طیارہ  ترکی بھیجوایا۔  اسپین کا 27 فائر فائٹرز پر مشتعمل دستہ  اور 2 فائر فائٹنگ طیارے ترکی پہنچے۔

قطر نے 66 رکنی ٹیم ، روس نے 5 فائر فائٹنگ طیارے، 3 ہیلی کاپٹرز  اور 2 واٹر ٹینکس ترکی روانہ کیے۔

اس کے علاوہ یوکرین نے 3 فائر فائٹنگ طیارے، ایک واٹر ٹینک اور 4 ہیلی  کا پٹر ترکی بھیجے۔

ترک جمہوریہ شمالی قبرص سے 21 فائر فائٹرز اور ہیوی مشینری ترکی کے خطے انطالیہ پہنچے۔

ترک وزیر جنگلات کے مطابق180 مقامات پر لگی آگ پر قابو پا لیا  گیا ہے جبکہ 13 مقامات پر آگ  پر قابو پانے کی کوششیں جاری ہیں۔

Read Previous

ٹوکیو اولمپکس:کورونا کا خطرہ بڑھنے لگا،مزید 382 کیسیز رپورٹ

Read Next

افغانستان: حکومتی میڈیا انفارمیشن سینٹر کے سربراہ فائرنگ کے نتیجے میں جاں بحق

Leave a Reply