
ترکی کے مغربی علاقے صوما میں ٹریفک حادثے کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق جبکہ 37 شدید زخمی ہو گئے۔
حادثہ ترک شہر مانیسا کے ضلع صوما میں ٹرک اور مسافر بس ٹکرانے سے پیش آیا
رپورٹ کے مطابق بس میں 50 مسافر موجود تھے جن میں سے 6 موقعے پر ہی جاں بحق ہو گئے جبکہ 37 افراد زخمی ہوئے جنہیں قریبی ہسپتال منتقل کیا جا چکا ہے۔