turky-urdu-logo

افغانستان میں بڑھتے پر تشدد واقعات پر غور کیلیےا سلامی کونسل نے ہنگامی اجلاس طلب کر لیا

افغانستان میں بڑھتے ہوئے پرتشدد واقعات پر غور کے لیے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل یو این ایس سی کا ہنگامی اجلاس جمعہ 6 اگست کو طلب کر لیا گیا۔

یہ اجلاس بڑے شہروں میں طالبان کے حملوں اور وزیر دفاع بسمہ اللہ محمدی کی رہائش گاہ پر حملے کے حوالے سے افغان وزیر خارجہ حنیف اتمر کی بھارتی ہم منصف ایس جے شنکر سے گفتگو کے بعد بلایا گیا ہے۔

افغان وزیر خارجہ نے بھارتی ہم منصب سے گفتگو کے دوران مبینہ طور پر سلامتی کونسل کا خصوصی اجلاس بلانے کا مطالبہ کیا تھا۔

بھارت، جو فی الحال اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا غیر مستقل رکن ہے، اگست کے لیے طاقتور ادارے کی صدارت کر رہا ہے۔

اجلاس کے دوران افغان وزیر خارجہ حنیف اتمر اور افغانستان میں اقوام متحدہ کے معاون مشن کی سربراہ ڈیبرہ لیونس سلامتی کونسل کے اراکین کو صورتحال سے آگاہ کریں گے۔

Read Previous

کشمیر کے آزادی تک پاکستان میں کوئی چین سے نہیں بیٹھے گا، صدر پاکستان

Read Next

ترکی: جنوب مغربی علاقے موغلا کا تھرمل پاور اسٹیشن آگ کی زد میں آ گیا

Leave a Reply