ترکی میں خطرناک آگ پر قابو پانے کے لیے ترک بحیرہ آئجن کے ساحل پر پہنچ گئ۔
ترک وزارت دفاع سے جاری کردہ بیان کے مطابق موگلا میں لگی آگ بجھانے کے لیے بحیرہ ا ٓئجن کے ساحل پر بحری جہاز اور گشت کرنی والی کشتیوں کو مامور کر دیا گیا ہے۔
موگلا صوبے کے 14 مقامات پر لگی آگ پر قابو پانے کی جدوجہد تاحال جاری ہے۔
حکومت نے آگ بڑھنے کے خدشات کے پیش نظر کئی دیہاتوں کو خالی کروایا لیا ہے۔ لوگ اپنے جانوروں کو بھی محفوظ مقامات پر منتقل کر رہے ہیں۔
وزیر جنگلات کا کہنا ہے کہ 34 صوبوں میں 160 مقامات پر آگ پر قابو پا لیا گیا ہے ۔
8 روز سے لگی آگ سے اب تک 8 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں جبکہ بحیرہ روم اور بحیرہ ا ٓئجن کے گرد گھنے جنگلات جل کر راکھ کا ڈھیر بن چکے ہیں۔
