turky-urdu-logo

یوٹیوب نے پاکستانی کنٹنٹ کریئٹرز کے لیے نئے فیچر کا اعلان کر دیا

مقبول ویڈیو فیچرنگ ایپ یوٹیوب نے پاکستانی صارفین کے لیے ٹرینڈنگ ٹیب  میں ’کریئٹرز آن دی رائز‘  کا اضافہ کیا  ہے۔

اس فیچر  کے ذریعے   ایسے کریئٹرز کو نمایاں کیا جائے گا جو”آن دی رائز“ ہیں۔ہر ہفتے، ایک مختلف کریئٹر کو نمایاں کیا جائے گا اور ٹرینڈنگ پر ’کریئٹر آن دی رائز‘ کے بیج کے ساتھ خصوصی طور پر پیش کیا جائے  گا۔

ایسا کریئٹر جن کے 1,000 سے زائد سبسکرائبر ہوں گے  اسے نمایاں طور پرپیش کیا جائے گا۔”آن دی رائز“ کریئٹرز کو مختلف عوامل کی بنیاد پر نمایاں کیا جائے گا جن میں ویو کاؤنٹ، واچ ٹائم اور سبسکرائبر کی تعداد میں اضافہ شامل ہیں لیکن یہ عوامل یہاں تک محدود نہیں ہیں اور اُنھیں، مستقبل میں، مزید دیگر زبانوں میں بھی پیش کیا جائے گا۔

ہر ہفتے ایک کریئٹر کو  فیچر کیا جائے گا۔ ہم اُنھیں اس  بات سے آگاہ بھی کریں گے کہ اُنھیں کب فیچر کے طور پر پیش کیا جا رہا ہے تاکہ وہ اپنے پرانے اور نئے مداحوں کے ساتھ اپنا تبصرہ شیئر کر سکیں۔  ہمیں اُمید ہے کہ اس سے دنیا کو نئے کریئٹرز دریافت کرنے میں مدد ملے گی۔

Read Previous

کویت کوامریکی ٹینک کی فراہمی

Read Next

یو اے ای: پاکستان سمیت 6 ممالک پر سفری پابندیاں کل سے ختم

Leave a Reply