turky-urdu-logo

افغانستان: صدر اشرف غنی نے قبل از وقت انتخابات کی پیشکش کر دی

افغان صدر اشرف غنی نے امن کے لیے ملک میں قبل از وقت  انتخابات کی پیش کش کردی۔

 اشرف غنی نے صدارتی محل میں اجلاس سےخطاب کرتےہوئے کہا کہ ہم سیاسی مصالحت پر یقین رکھتے ہیں۔

افغان صدر کا کہنا تھا کہ 5 ہزار طالبان قیدیوں کی رہائی ہماری امن کی خواہش کو ظاہرکرتی ہے، افغانستان کےمسئلےکا کوئی فوجی حل نہیں، طالبان سے براہ راست مذاکرات کے لیے تیارہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ  افغانستان سےامریکی فوجی انخلا کے امریکا کےفیصلےکا احترام کرتے ہیں،افغان عوام کو اپنا مستقبل خود بناناچاہیے۔

Read Previous

فیس بک :مارک زکربرگ نے صارفین کو اسمارٹ عینک متعارف کروانے کی خوشخبری سنا دی

Read Next

ترکی کے جنگلات میں خطرناک آتشزدگی ،3 افراد جاں بحق درجنوں زخمی

Leave a Reply