turky-urdu-logo

ترکی کے کیماکازی ڈرون کا پہلا ایکسپورٹ آرڈر

ترک پریذیڈینسی آف ڈیفنس کے سربراہ کے مطابق ترکی کی ایس ٹی ایم کے تیار کردہ Kargu کیماکازی ڈرون نے پہلا ایکسپورٹ آرڈر حاصل کیا ہے۔ کارگو پورٹیبل روٹری ونگ سٹرائیکر ڈرون پانچ سے لیکر دس کلومیٹر کی رینج کے ساتھ ایک اعشاریہ تین کلوگرام پے لوڈ کیری کرسکتا ہے۔ اسکی انڈیورینس تیس منٹ ہے۔
واضح رہے کہ اسکے ایکسپورٹ کسٹمر کے بارے میں کوئی معلومات نہیں دی گئی۔ یاد رہے کہ کارگو ڈرون کے ٹیسٹ اس سال کے اوائل میں مکمل کرلیے گئے تھے، اس کیماکازی ڈرون سے دشمن کی نگرانی کے علاوہ اس پر موجود بارودی مواد سمیت اسے ہدف پر گراکر ہدف کو تباہ کیا جاسکتاہے۔ اسی خصوصیت کی وجہ سے انکو کیماکازی ڈرون کہا جاتاہے۔
کیماکازی کیاہے؟
دوسری جنگ عظیم میں کیماکازی کا خطاب ان جاپانی پائیلٹس کو دیا جاتا تھا، جو دشمن کے بحری جہازوں پر اپنے طیاروں سمیت خودکش حملے کیا کرتے تھے۔ اس جنگ میں تقریبا 3800 کیماکازی پائیلٹس ہلاک اور ان کے حملوں کے نتیجے میں 7000 سے زائد نیول پرسنیل مارگئے تھے۔ جبکہ دشمن کے بحری اثاثوں کو پہنچنے والا نقصان اس کے علاوہ تھا۔

Read Previous

سعودی عرب: یکم محروم سے عمرے پر عائد پابندی ختم کرنے کا فیصلہ

Read Next

قندھار : افغان فورسز اور طالبان میں لڑائی جاری ، ہزاروں خاندان ہجرت پر مجبور

Leave a Reply