turky-urdu-logo

ترک صدر ایردوان اور ازبکستان کے صدر شوکت مرزایوف کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ

صدر رجب طیب ایردوان اور ازبکستان کے صدر شوکت مرزایوف کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ۔

ترک مواصلاتی دفتر کے مطابق   دونوں۔ رہنماوں نے خطے کی صورتحال اور دونوں برادر اسلامی ممالک کے درمیان تعلقات کی مضبوطی اور تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔

دونوں ممالک کے مابین تجارت  اور دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے کے حوالے اقدامات  کرنے  کا عزم کیا گیا ۔

ترکی اور ازبکستان کے  درمیان  رواں سال   پہلے پانچ ماہ میں  13 ارب ٹرکش لیرا  کی تجارت ہوئی   جس میں  گزشتہ سال اسی عرصے کے مقابلے میں  93فیصد اضافہ ہوا۔

صدور نے ایک دوسرے کو عیدالاضحی کی مبارکباد بھی پیش کی ۔  علاوہ ازیں ترک صدر ایردوان نے  صدر شوکت مرزایوف کو ان کی   64 ویں سالگرہ کی مبارک دی اور نیک تمناوں کا ا ظہار کیا۔

Read Previous

ترکی پاکستان آذربائیجان کے پارلیمانی اسپیکرز کا پہلا سہہ فریقی اجلاس باکو میں ہوگا

Read Next

سعودی وزیر خارجہ پرنس فیصل بن فرحان آل سعود کل کو پاکستان کا دورہ کریں گے

Leave a Reply