
ترک صدر رجب طیب ایردوان نے عید الاضحی کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ترکی نے کورونا وبا پر کافی حد تک قابو پا لیا ہے اور اس بار عید الضحی بہتر حالات میں گزرے گی۔
صدر نے وڈیو پیغام میں کہا کہ ملک بھر میں ویکسین کی فراہمی میں کوئی رکاوٹ نہیں ہے۔ صدر نے 18 سال سے زائد عمر کے افراد کو ویکسین لگوانے کی تاکید کی۔
انہوں نے کہا کہ ترکی ویکسین لگوانے کے مقابلے میں دنیا میں اوسطً بہتر پوزیشن میں ہے اور ویکسین کی فراہمی میں کوئی پریشانی نہیں ہے ، ایردوان نے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ سال کے آخر تک مقامی ویکسین کا استعمال شروع ہو جائے گا۔
صدر ایردوان نے کہا کہ "میں اپنے تمام شہریوں کو ویکسین لگوانے کی سروس سے مستفید ہونے کی دعوت دیتا ہوں۔ اب 18 سال سے زیادہ عمر کے ہر فرد کو بھی ویکسین لگوانے کا سلسلہ شرع کردیا گیا ہے جس سے مستفید ہونے کی ضرورت ہے۔
ویکسینیشن کے بعد وبائی مریضوں اور اموات کی تعداد میں خاطر خواہ کمی آئی ہے جس سے قوم کے دلوں میں امید کی شمع روشن ہوئی ہے ۔
صدر نے مزید کہا کہ ہمیں دکھ ہے کہ اس سال ترک قوم حج کی سعادت سے محروم رہی جو کہ ہمارے لیے ایک اہم فریضہ ہے ۔ ہمیں امید ہے کہ اگلے سال پوری دنیا سے لاکھوں مسلمان اس فریضے کی ادائیگی میں حصہ لے سکیں ۔
صدر کا کہنا تھا کہ صحت کی تمام سہولیات ترکی کے 84 ملین شہریوں کے لیے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ "ہم اپنے خطے اور دنیا میں ترکی کی بڑھتی ہوئی طاقت سے پیدا ہونے والے اعتماد ، استحکام ، امن اور امید کی فضا میں اپنے مقاصد کی طرف بڑھ رہے ہیں۔
صدر ایردوان نے اس موقع پر تمام شہریوں کو عید کی مبارکباد پیش کی۔