ترک انجن انڈسٹریز کے سربراہ کا کہنا ہے کہ ترکی اب ٹی 70 ہیلی کاپٹر کے انجن ٹی 700 کے پچاس فی صد سے زائد پارٹس مقامی سطح پر تیار کررہا ہے۔ یاد رہے کہ ترک فضائیہ امریکی ساختہ بلیک ہاک ہیلی کاپٹر پر بیسڈ ٹی 70 ہیلی کاپٹر استعمال کررہی ہے۔ ان ہیلی کاپٹرز کو جنرل الیکڑک کے انجن سے پاورکیا گیا تھا۔ جسکو اب ترک انجن انڈسٹریز جو کہ ترک ایرو سپیس انڈسٹریز کی سبسڈری ہے اسکو اپنی فسلٹی پر تیارکررہی ہے۔ ٹی ای آئی اس انجن کے زیادہ ترک پرزہ جات مقامی سطح پر تیار کررہی ہے جس میں کمبسچن چیمبر بھی شامل ہے، جسکو سب سے زیادہ اہم پرزہ تصور کیا جاتا ہے۔ حکام کے مطابق ابتک ترک انجن انڈسٹریز 47 ٹی 700 انجن تیار کرچکی ہے جس میں 36 فضائیہ کو فراہم کردیئے گئے ہیں جبکہ باقی کوالفیکشن ٹیسٹ کے بعد فراہم کیے جائیں گے۔
