
یورپین جونئیر چیمپین شپ میں ترک تیراکیوں نے 4 تمغے اپنے نام کر لیے۔
یورپین جونئیر چیمپین شپ اٹلی کے دارالحکومت روم میں منعقد ہوئی۔
مرویو تونسل نے خواتین کی 400 میٹر فری سٹائل ریس 4.06.25 منٹ میں ختم کرکے طلائی تمغہ اپنے نام کر لیا۔
یجیت ارسلان نے 800 میٹر کی ریس 7.52.19 میں مکمل کرکے سونےاور چاندی کے تمغے اپنے نام کر لیے۔
اسکے علاوہ ایک اور ترک ایتھلیٹ برکے ساکا نے 200 میٹر ریس کو 1.59.02 منٹ میں ریس مکمل کر کے چاندی کا تمغہ جیت لیا۔