turky-urdu-logo

صدر ایردوان کا ہوائی جہاز بحالی اور مرمت ،سہولت کی فیکٹری کی افتتاحی تقریب سے خطاب

صدر رجب طیب ایردوان نےکیسری میں ہوائی جہاز بحالی اور مرمت کی سہولت کی فیکٹری کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ترکی کو دفاعی طور پر خودمختار بنانے اور دفاعی صنعت کو بیرونی انحصار سے مکمل طور پر آزاد کروانے تک اس صنعت میں سرمایہ کاری کرتے رہیں گے۔

صدر ایردوان کا مزید کہنا تھا کہ غیر ملکی دفاعی ہتھیاروں کی ترکی نے ماضی میں بھاری قیمت ادا کی۔

صدر ایردوان نے مزید کہا کہ دفاعی شعبے میں ترکی اپنے پاوں پر کھڑا ہو چکا ہے، اب دنیا کی کوئی طاقت ہمیں بلیک میل نہیں کر سکتی۔

اس امر پر زور دیتے ہوئے  کہ ترکی دفاعی صنعت میں غیر ملکی انحصار سے مکمل چھٹکارا پانے تک اپنی سرمایہ کاریاں جاری رکھے گا اور یہ کہ اس نے ماضی میں ہتھیاروں، گولا بارود اور فوجی ساز و سامان کے لیے غیر ملکی انحصار کی بہت بڑی قیمت ادا کی  ہے۔

صدر ایردوان کا کہنا تھا کہ ترکی کو تقریبا چار دہائیوں سے دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ میں بھی ایسی صورت حال سے دو چار کیا گیا  جو اتحاد  کی روح کے خلاف ہے۔

انکا مزید کہنا تھا کہ  وہ ہتھیار جو ترکی کو نہیں دیے گئے ، وہ شام میں داعشق کے خلاف لڑائی کے نام پر دہشت گردوں کو فراہم کیے گئے۔

ہمارے نام نہاد دوستوں نے اپنے شہریوں  کو محفوظ بنانے کے لیے ہمارے سرحد پار آپریشنز  کو نقصان پہنچانے میں کوئی قصر نہیں چھوڑی۔

سرخ قالین بچھا کر دہشت گرد تنظیموں کے سرغنوں کے استقبال کیے، جیسے وہ کوئی قانونی سیاست دان ہیں۔

ہم آج بھی یہ سب کچھ ہوتے دیکھ رہے ہیں اور اسی وجہ سے ہم نے اپنے ملک کے حوالے سے اس منافقانہ طرز عمل کو دیکھتے ہوئے  ہم نے اپنی تیاریاں مزید تیز کر دی ہیں۔

Read Previous

ترک اورامریکی دفاعی سربراہوں کا افغان صورتحال پر تبادلہ خیال

Read Next

او آئی سی پاکستان اور بھارت کے درمیان ثالث کا کردار ادا کرنے کے لیے تیار

Leave a Reply