کار ریسنگ میں حصہ لینے والی پہلی سعودی خاتون ریما جفالی نے بی ڈی آر سی برٹش ایف 3 چیمپئن شپ کے حالیہ راؤنڈ میں چوتھی پوزیشن حاصل کرلی۔
گزشتہ ہفتے کے اواخر میں سلور اسٹون میں اپنے پہلے ایونٹ میں ڈگلس موٹر اسپورٹ کی ڈرائیور ریما جفالی، بی ڈی آر سی برٹش ایف 3 چیمپئن شپ 2021 کے حالیہ راؤنڈ میں چوتھے نمبر پر رہیں۔
اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے ریما جفالی نے کہا کہ ’میرے لیے چوتھے نمبر پر آنا تھوڑا حیران کن تھا، حیرت انگیز بات یہ کہ ایسا بہت جلدی ہوا لیکن یہ تجربہ بہت حوصلہ افزا اور ہمت بڑھانے والا تھا‘۔

ریما جفالی نے کہا کہ ‘لائن کو پار کرتے ہوئے میں بہت زیادہ پرجوش اور خوش تھی، میں بس اپنی ٹیم کو خوش کرنا چاہتی تھی اور ان کی تمام محنت کے لیے ان کا شکریہ بھی ادا کرنا چاہتی تھی‘۔
انہوں نے کہا کہ ’ اس کے علاوہ ایک سکون کا احساس بھی پیدا ہوا تھا کہ یہ میری انتھک محنت کا صلہ ملا‘۔
خیال رہے کہ ڈگلس موٹر اسپورٹ کے لیے یہ ریما جفالی کی اب تک کی سب سے بہترین پرفارمنس تھی۔
29 سالہ ریما جفالی نے بتایا کہ’ اگر ریس تھری کی بات کی جائے تو ہفتے کے اختتام پر ان کے خیال میں سب اچھا ہو رہا تھا۔
انہوں نے کہا کہ ’مجھے وہ سب حاصل ہو رہا تھا جس کی مجھے ضرورت تھی، یہ بہت مثبت تھا اور میں جانتی تھی کہ میں اچھی کارکردگی دکھاؤں گی اور میں یہ ریس میں دکھانا چاہ رہی تھی۔
ریما جفالی نے کہا کہ ’کوالیفائی کرنے کے حوالے سے بھی کچھ اتار چڑھاؤ بھی تھے لیکن ریس ون میں کچھ مثبت چیزیں تھیں‘۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ اس موقعے پر انہیں دباؤ بھی محسوس ہوا وہ جتنا ممکن ہو سکتا تھا بہترین نتیجہ چاہتی تھی۔
یہ دوسرا موقع تھا ریما جفالی کے لیے ریس میں فرنٹ سے آغاز کیا تھا اور انہوں نے بتایا کہ ‘انہوں نے اپنے آپ سے کہا تھا کہ وہ خود کو پرسکون رکھیں گی، اپنی قابلیت پر بھروسہ رکھیں گی اور جتنا ممکن ہو کم سے کم غلطیاں کریں گی‘۔
ریما جفالی نے کہا کہ یہی وجہ تھی کہ انہوں نے اچھی کار کردگی دکھائی، اگرچہ یہ ان کا فارمولہ تھری میں پہلا سیزن تھا لیکن انہوں نے پوری کوشش کی اور ایک موقع پر میں تیسرے نمبر پر پہنچ بھی گئی تھی۔
انہوں نے مزید کہا کہ سیزن شروع ہونے سے قبل ہم نے ٹسیٹنگ میں کچھ وقت گزارا، آپ اب بھی کار کے بارے میں بہت کچھ سیکھ رہے ہوتے ہیں اور میں نے ٹیم تک بھی یہ پہنچانے کی کوشش کی۔
