turky-urdu-logo

خطبہ حج کا ترجمہ اردو سمیت 10 زبانوں میں نشر کیا جائے گا

اس سال خطبہ حج کا ترجمہ اردو سمیت 10 زبانوں میں نشر کیا جائے گا۔

حرمین الشریفین انتظامیہ کے مطا بق اس سال حج پر طواف کے لیے 25 ٹریک تیار کر لیےگئے ہیں۔

مسجد الحرام کے صحنوں کی سینیٹائزنگ کے لیے 5000 کارکنان کی خدمات حاصل کرلی گئی ہیں۔

دوسری جانب حج کی تیاریوں کے لیے مطاف میں داخلہ عارضی طور پر معطل کر دیا گیا ہے۔

مطاف میں حرم انتظامیہ کے کارکنان، صفائی اور سینیٹائزنگ کا عملہ اپنے فرائض انجام دے گا تاہم حرم شریف میں پانچوں وقت کی اذانیں و نمازیں معمول کے مطابق جاری رہیں گی۔

خیال رہے کہ عالمی وبا کورونا کے باعث اس سال بھی صرف 60 ہزار مقامی اور مقیم غیر ملکیوں کو حج کی اجازت دی گئی ہے، عازمین میں 150 ممالک کے اقامہ ہولڈرز مقیمین اور دیگر سعودی شہری شامل ہیں۔

سعودی حج منتظمین کا کہنا ہے کہ دوران حج ویکسی نیشن اور سماجی فاصلے کی خاص طور پہ مانیٹرنگ کا انتظام کیا گیا ہے۔

Read Previous

یوکرین کے لیے ترک شپ کی تیاری

Read Next

90 فیصد امریکی فوج نے افغانستان چھوڑ دیا، پینٹاگون

Leave a Reply