turky-urdu-logo

آئی فون 13 میں شامل ہونے والا نیا فیچر کونسا ہے؟

امریکا کی مشہور ٹیکنالوجی کمپنی ایپل اپنے نئے آنے والے ماڈل آئی فون 13 میں ریورس وائرلیس چارجنگ کی سہولت صارفین کے لیے متعارف کروانے جارہی ہے ۔

رپورٹس سے مطابق آئی فون بنانے والی کمپنی اپنے نئے ماڈل آئی فون 13 میں بڑے سائز کی وائرلیس چارجنگ کوائل نصب کرنے جارہی ہے جس سے نہ صرف فون میں حرارت اور ہائی واٹیج کا نظام بہتر ہوگا بلکہ ریورس وائرلیس چارجنگ کے لیے بھی مدد مل سکے گی۔

توقع کی جارہی ہے کہ ایپل 2021 کے آخر میں آئی فون 13 اپنے صارفین کے لیے متعارف کروا دے گا۔

خیال رہے کہ وائرلیس ریورس چارجنگ ٹیکنالوجی کے تحت الیکٹرو میگنیٹک ویوز کے ذریعے موبائل یا کسی بھی ڈیوائس کو چارج کیا جاسکتا ہے جبکہ اس ٹیکنالوجی سے لیس کوئی بھی ڈیوائس کسی دوسری ڈیوائس کو چارج کرنے کیلئے بھی استعمال ہوسکتی ہے اور اسے ریورس چارجنگ کہتے ہیں۔

Read Previous

فیس بک ٹوئٹر سے متاثر ہو کر کون سا نیا فیچر متعارف کروانے جا رہا ہے؟

Read Next

چین کی سائنو ویک ویکسین کی مزید 20 لاکھ خوراکیں پاکستان پہنچ گئیں

Leave a Reply