Turkiya-Logo-top

پاکستان ترکی کے ساتھ اپنے تعلقات کی قدر کرتا ہے، پاکستانی آرمی چیف

پاکستانی چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان ترکی کے ساتھ اپنے برادرانہ تعلقات کی قدر کرتا ہے، یہ تعلقات تاریخی اور مشترکہ مذہبی و ثقافتی اقدار پر مبنی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ترکی کی بری افواج کے کمانڈر امیت دندار سے ملاقات کے دوران کیا  ۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق ملاقات کے دوران دونوں برادر ممالک کے مابین دفاع اور سلامتی کے شعبہ میں تعاون پر خصوصی زور دینے کے ساتھ باہمی اور پیشہ ورانہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں فریقین نے عسکری تعلقات کو مزید بہتر بنانے خصوصاً تربیت اور انسداد دہشت گردی کے لئے تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق کیا۔

اس موقع پر ترکی کی بری افواج کے کمانڈر امیت دندار نے علاقائی امن و استحکام کے فروغ اور دہشت گردی کو شکست دینے میں پاک فوج کے کردار کو سراہا۔ قبل ازیں جی ایچ کیو پہنچنے پر ایک چاک و چوبند فوجی دستے نے انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا۔

 

Read Previous

پاکستان میں کورونا کیسز کی شرح ایک بار پھر بڑھنے لگی

Read Next

جرمنی نے 2 ہزار 400 افغان ملازمین کو ویزے جاری کر دیے

Leave a Reply