ترک کمپنی ایسفاٹ کے جنرل مینجر نے کہا ہے کہ پاک نیوی کے ساتھ چار ملجم
کلاس کوروٹس پر کام جاری ہے، ترک کمپنی پاکستانی آفیشلز کے ساتھ ملکر دوبحری جہاز اسوقت پاکستان اور دو ترکی میں تیارکررہی ہے۔
ان چار ملجم کلاس جنگی بحری جہازوں میں سے پہلا2023 میں پاکستان کو فراہم کیا جائیگا۔
انھوں نے مزید کہا کہ معاہدے کے تحت پاک نیوی کے لیے پانچویں یعنی جناح کلاس کی پہلی شپ سے متعلق ڈیزائن پر دونوں ممالک مل کرکام کررہے ہیں۔
اس بالکل نئی ڈیزائن کردہ شپ کے تمام تر جملہ حقوق پاکستان اور ترکی کے پاس ہونگے۔ یہ اس پورے پراجیکٹ کا بہت بڑا سنگ میل ہوگا۔
