turky-urdu-logo

ترک پارلیمنٹ نئے قومی آبی قانون پر کام کرنا جاری رکھے گی، ایردوان

ترک صدر ایردوان کا کہنا ہے کہ ترک پارلیمینٹ آبی مسائل کے حل اور وسائل کو بہتر طریقے سے بروےکار لانے کے لیے نئے قانون کی تشکیل پر کام کر رہی ہے۔

صدر کا کہنا ہے کہ ”  ہمارے نزدیک اپنے سمندروں  کی حفاظت اور اپنے ملک کی حفاظت ایک جیسے ہیں”۔

صدر ایردوان نے دارالحکومت انقرہ میں صدارتی پیلس کے سوشل کمپلیکس میں 5 آبی پروجیکٹس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کے دوران ان خیالات کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا ہے کہ ہم ترکی کے آبی وسائل کے موئثر ترین اور مفید ترین  استعمال کو اہمیت دیتے ہیں۔

صدر ایردوان نے کہا ہے کہ ہم نے 277 بلین لیرا کی سرمایہ کاری سے 600 بیراج، 623 جھیلیں، 590 ہائیڈرو الیکٹرک پاور پلانٹ ، ایک ہزار 657 آب پاشی تنصیبات، 262 پینے کے صاف پانی کی تنصیبات کا افتتاح کیا ہے۔

Read Previous

واٹس ایپ کے اینڈرائڈ صارفین کو کیمرے میں مسائل کا سامنا

Read Next

پاک ۔ ترک نئی جناح کلاس شپ کا ڈیزائن

Leave a Reply