turky-urdu-logo

ترک ایئر فورس کو ملکی ساختہ کٹس کی فراہمی

ترک ڈیفنس انڈسٹری نے مقامی سطح پر تیار کردہ گائیڈینس کٹ ایچ جی کے 82 کا پہلا بیچ ترک ایئر فورس کو فراہم کردیا ہے۔ یہ گائیڈینس کٹ ٹیوبیٹیک نے ایسلسان کے تعاون سے تیار کی ہیں۔ حالیہ ترسیل ایک ہزار گائیڈینس کٹ کے بڑے آڈر کا حصہ ہیں۔ اس سلسلے میں مکمل ڈلیوریز اگست 2022 تک ہونگی۔ اس کٹ کی بدولت ایم کے 82 ڈمب بمب کو پرسیشن بمب بنانے کے ساتھ ساتھ رینج بڑھانے میں مدد ملی ہے۔ یاد رہے کہ ٹیوبیٹک نے ایم کے 80 سیریز کے تمام ڈمب بمبز کے لیے گائیڈینس کٹس تیارکی ہیں۔البتہ حالیہ کٹس میں گزشتہ ورژن کے برعکس جی پی ایس رسیور بھی مقامی سطح پر تیارکردہ کاشف نصب کیا گیا ہے۔

Read Previous

ترک کمانڈوز کے لیے نئی گاڑیاں تیار

Read Next

دوحہ معاہدے کی خلاف ورزی کسی صورت برداشت نہیں کریں گے، طالبان

Leave a Reply