turky-urdu-logo

عالمی ادارہ صحت کی اسکولوں میں کورونا ٹیسٹ کروانے کی تجویز

عالمی ادارہ صحت نے اسکولوں میں کورونا ٹیسٹ کروانے کی تجویز دیتے ہوئے کہا ہےکہ ریموٹ ایجوکیشن کے نقصان دہ اثرات سے بچنے کے لیے اسکولوں میں کورونا کے ٹیسٹ ہونے چاہییں۔

اس سے قبل اسکولوں میں صرف اس وقت اسکریننگ کی ہدایات تھیں جب وہاں کورونا کے کیسز ظاہر ہوں تاہم اب عالمی ادارہ صحت کا ماننا ہے کہ اسکولوں میں اسٹاف اور بچوں میں علامات نہ ہونے پر بھی وہاں کورونا کے پی سی آر  ٹیسٹ یا  ریپڈ اینٹی جن ٹیسٹ کیے جانے چاہییں۔

عالمی ادارہ صحت کے علاقائی ڈائریکٹر  برائے یورپ ہنس کلوج کا یونیسف اور یونیسکو کے ہمراہ جاری کردہ بیان میں کہنا تھا کہ موسم گرما کے مہینوں کی وجہ سے حکومتوں کے پاس موقع ہے کہ وہ صحیح اقدامات اٹھائیں تاکہ انفیکشن کی شرح میں کمی آسکے اور اسکولوں کی بندش ختم ہوسکے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اسکولز کی بندش کی وجہ سے بچوں اور نوجوانوں کی تعلیم کا بہت نقصان ہوا اور وہ ذہنی دباؤ کا بھی شکار ہوئے۔

ہنس کلوج کے مطابق ہم عالمی وبا کو اجازت نہیں دے سکتے کہ وہ ہمارے بچوں کی تعلیم و ترقی میں رکاوٹ کا باعث بنے۔

 

Read Previous

پاکستان امن کا خواہشمند ہے اور افغانستان میں استحکام چاہتا ہے, پاکستانی وزیر خارجہ

Read Next

کینیڈا: گھر میں آگ لگنے سے بچوں سمیت 7 پاکستانی جاں بحق

Leave a Reply