Turkiya-Logo-top

پاکستان امن کا خواہشمند ہے اور افغانستان میں استحکام چاہتا ہے, پاکستانی وزیر خارجہ

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان امن کا خواہشمند ہے اور افغانستان میں استحکام چاہتا ہے، ہم افغان معاملات میں مداخلت کر رہے ہیں نہ ہمارا کوئی فیورٹ ہے، افغان حکومت کو چاہیے کہ وہ طالبان کے ساتھ بیٹھ کر معاملات حل کرے، افغانوں کو آپس میں بیٹھ کر اپنے مستقبل کا فیصلہ کرنا ہے، پاکستان افغانستان کے حوالے سے ایک تعمیری کردار ادا کر رہا ہے اور کرتا رہے گا، سی پیک پر فیصلہ ہو چکا ہے اور اس پر ایک قومی اتفاق رائے موجود ہے، ہم نے ہر صورت سی پیک منصوبے کو آگے بڑھانا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کو نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان ہرگز نہیں چاہے گا کہ کابل پر کسی قسم کوئی چڑھائی یا قبضہ ہو جائے، اس کے لئے ضرورت اس امر کی ہے کہ افغان حکومت بھی اپنے رویئے میں لچک دکھائے اور طالبان کے ساتھ بیٹھ کر گفت و شنید کے ذریعے معاملات کو حل کرے۔ انہوں نے کہا کہ طالبان کا ایک بہت بڑا مطالبہ فوجی انخلاء کا تھا اور ان کا یہ مطالبہ عنقریب ہی پورا ہو جائے گا، طالبان بھی افغان ہیں اور اشرف غنی کے ساتھی بھی افغان ہیں، اب افغانوں نے آپس میں بیٹھ کر اپنے مستقبل کا فیصلہ خود کرنا ہے۔

 

Read Previous

البانیہ نے ترکی سے ڈرون خرید نے کا فیصلہ کر لیا

Read Next

عالمی ادارہ صحت کی اسکولوں میں کورونا ٹیسٹ کروانے کی تجویز

Leave a Reply