turky-urdu-logo

ترک خاتون اول کا راکٹسان کا دورہ

ترک خاتون اول امینہ اردگان نے آج راکٹس اور میزائلز بنانیوالی ترک کمپنی راکٹسان کا دورہ کیا۔ دورے کے دوران انھوں نے خاص طور پر 23 جون عالمی خواتین انجینیئر ڈے کی مناسبت سے کمپنی میں اعلی عہدوں پر فائز چار سو سے زائد خواتین کو ملازمت کا موقع دینے پر خراج تحسین پیش کیا۔ خاتون اول نے کہا کہ خواتین کو ملکی ترقی میں مختلف شعبوں میں کردار ادا کرتے ہوئے دیکھ کر انھیں خوشی ہوتی ہے۔ راکٹسان کے دورے کے دوران انھوں نے مختلف دفاعی سسٹمز کے علاوہ راکٹسان کے ویسٹ مینجمنٹ سسٹم کا بھی معائنہ کیا۔ اس نظام پر امینہ ایردوان نے راکٹسان کی ماحول دوست کوششوں کو سراہا۔ یاد رہے کہ راکٹسان ترکی کی دفاعی صنعت میں، میزائلز، راکٹس اور کئی طرح کے روایتی ہتھیاروں کو جدید نظام سے لیس کرنیوالی صف اول کی کمپنی مانی جاتی ہے۔

Read Previous

افغانستان میں امن کے لئے طالبان کی سنجیدگی کا جائزہ لے رہے ہیں, امریکی سیکریٹری خارجہ

Read Next

ترک مسلح افواج کیلیے ملکی ساختہ مشین گن تیار کر لی گئی

Leave a Reply