turky-urdu-logo

بغیر پائلٹ کے ترک جنگی طیاروں کی ڈیمانڈ میں غیر معمولی اضافہ

فرانسیسی اخبار کے مطابق ترک ڈرونز پوری دنیا میں ہاتھوں ہاتھوں بک رہے ہیں۔

حال ہی میں ترکی نے اپنی دفاعی صنعت کو بغیر پائلٹ چلنے والے جنگی طیاروں کی تیاری کی ہدایت کی جس کے بعد ترک تیار کردہ دفاعی ساز و سامان کی برآمدات میں غیر معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

اخبار کے مطابق ترک ڈرونز کی شام، لیبیا اور ناگورنوکاراباخ میں کامیابی کے بعد سابق سویت ممالک میں ڈیمانڈ میں اضافہ دیکھا گیا۔

ترکی کمپنی بائیکر کے تیار کردہ مسلح ڈرونز نے ٹینکوں ، بکتر بند گاڑیوں ، بارود کے ڈپو اور فضائی دفاعی نظام کو تباہ کر کے جنگی زدہ علاقوں کا پانسا پلٹ دیا۔

کم قیمت اور زیادہ موثر ڈرونز کی تیاری میں ترکی دس سال سے بھی کم عرصے میں امریکہ، اسرائیل اور چائنہ کا ثانی بن چکا ہے۔

رپورٹ کے مطابق بائیکر ٹی بی 2 کی ڈیمانڈ سب سے زیادہ ہے یہ ڈرونز دشمن کی پوزیشن جاننے ، اہداف کو براہ راست نشانہ بنانے کے لیے معلومات اکٹھی کرنے اور حملوں کو ترتیب دینے کے لئے چار لیزر گائیڈڈ میزائل کا حامل ہے۔

Read Previous

ترکش گرینڈ پریکس کی فارمولا ون 2021 کے کیلنڈر میں ایک بار پھر واپسی

Read Next

انسٹا گرام نے ڈیسک ٹاپ صارفین کے لئے کون سا نیا فیچر متعارف کروایا ہے؟

Leave a Reply