ترکش گرینڈ پریکس کی فارمولا ون 2021 کے کیلنڈر میں ایک بار پھر واپسی۔
ترکش گرینڈ پریکس نے فارمولا 1 میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔
فارمولا 1 نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ترکش گرینڈ پریکس ایک بار پھر فارمولا 1 میں شامل ہو گئی ہے،اکتوبر کے مہینے میں ترکی کے شہر استنبول میں فارمولا 1 کی ریس ہوگی۔
فارمولا 1 کا مزید کہنا تھا کہ مرینا بے ریس 3 اکتوبر کو سنگاپور میں منعقد ہونی تھی جو اب معطل کر دی گئی ہے تو اسکی جگہ اب ریس ترکی میں ہوگی۔
ترکش گرینڈ پریکس استنبول کے انٹرسٹی پارک میں منعقد ہوگی۔
Tags: ترکش گرینڈ پریکس
