turky-urdu-logo

ملتان سلطانز پی ایس ایل 6 کے چیمپین بن گئے، زلمی کو شکست

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 6 کے فائنل میچ میں ملتان سلطانز نے پشاور زلمی کو 47 رنز سے شکست دے کر پہلی بار ٹرافی جیت لی۔

ابوظبی میں کھیلے گئے  پی ایس ایل 6 کے فائنل میچ میں پشاور زلمی کے کپتان وہاب ریاض نے ٹاس جیت کر ملتان سلطانز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔

ملتان سلطانز نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کےنقصان پر 206 رنز بنائے جس کے جواب میں پشاور زلمی 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 159  رنز بناسکی۔

ملتان کی اننگز

 پشاور زلمی کے خلاف ملتان کے بلے باز صہیب مقصود نے 3 چھکوں اور 4 چوکوں کی مدد سے نصف سنچری مکمل کی، انہوں نے 35 گیندوں پر 65 رنز بنائے اور ناٹ آؤٹ رہے۔

رائیلی روسونے بھی صرف 21 گیندوں پر 50 رنز کی اننگز کھیلی  جب کہ دیگر بلے بازوں میں  شان مسعود نے 37 اور محمد رضوان نے 30 رنز بنائے،خوشدل شاہ نے 15 رنز بنائے جب کہ جانسن چارلس صفر پر آؤٹ ہوئے۔

پشاور زلمی کی جانب سے ثمین گل اور محمد عمران نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔

پشاور کی اننگز

بڑے ہدف کے تعاقب میں پشاور زلمی نے محتاط انداز میں اننگز کا آغاز کیا، اس کے پہلے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی حضرت اللہ تھے جو کہ 42 کے مجموعی اسکور پر 6 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

اسی اسکور پر کامران اکمل بھی بولڈ ہوگئے ، انہوں نے 36 رنز بنائے، پشاورزلمی کی تیسری وکٹ 58 رنزپرگری جب جوناتھن ویلز6رنزبناکرآؤٹ ہوئے۔

اس موقع پر شعیب ملک نے جارحانہ اننگز کھیلی اور رومین پاؤل کے ساتھ اسکور کو تیزی سے آگے  بڑھایا تاہم رومین پاؤل 23 رنزبناکرآؤٹ ہوگئے ان کے بعد شعیب ملک بھی  آؤٹ ہوگئے، انہوں نے 3 چھکوں اور 3 چوکوں کی مدد سے 28 گیندوں پر 48 رنز کی اننگز کھیلی۔

ان کے بعد کوئی بھی زلمی کا بلے باز زیادہ دیر تک مزاحمت نہیں کرسکا ، ردرفورڈ نے 10 گیندوں پر 18 رنز بنا کر مزاحمت کی کوشش کی تاہم وہ بھی عمران طاہر کا شکار ہوگئے۔

ملتان کی جانب سے عمران طاہر نے 3، عمران خان اور مزربانی نے 2،2 وکٹ حاصل کیں جب کہ سہیل تنویر نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

Read Previous

بھارت کو شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شکست کا سامنا

Read Next

افغانستان کے صوبے قندوز میں لڑائی کے دوران 28 افراد جاں بحق

Leave a Reply