turky-urdu-logo

ترکی: یومِ باپ کے موقع پر صدر ایردوان کا نوجوانوں سے آن لائن خطاب

ترک  صدر رجب طیب ایردوان کا کہنا ہے  کہ کورونا وباء کے آغاز سے ہی ترکی صحت کی خدمات سمیت ہر شعبے میں دیگر ممالک سے آگے رہا ہے۔

صدر ایردوان نے جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ پارٹی کے یوتھ ونگز کی طرف سے یومِ باپ کے موقع پر  "نوجوانوں کے ساتھ شاندار ترین ملاقات ” کے زیرِ عنوان منعقدہ  تقریب   میں شرکت کی ۔ تقریب میں 81 اضلاع سے 700 نوجوانوں نے آن لائن پروگرام شرکت کی۔

تقریب  سے خطاب میں صدر ایردوان نے کہا ہے کہ ملک بھر میں ویکسینیشن کا عمل پوری رفتار سے جاری ہے۔ایک ایسے دور میں جب ویکسین کی دستیابی نہایت مشکل ہے ہمارے بروقت رابطوں کی بدولت ملک میں تیز رفتار ویکسینیشن مہم جاری ہے۔ انشاء اللہ ہم جلد اس وبا پر قابو پا لیں گے۔

صدر ایردوان نے کہا ہے کہ مقامی ویکسین کی تیاری کا عمل بھی جاری ہے۔ ہمارا ہدف ستمبر ۔ اکتوبر تک ویکسین کی پیداوار شروع کرنا ہے۔ اس وقت تک  40 ملین شہریوں کو   ویکسین لگائی جا چکی ہے میرے خیال میں یہ ایک نہایت اہم مرحلہ ہے۔

Read Previous

کلب ہاؤس کے نقل آڈیو رومز کو فیس بک میں متعارف کرادیا گیا

Read Next

بھارت:گائے چوری کے الزام میں تین مسلم نوجوانوں کو قتل کر دیا گیا

Leave a Reply