turky-urdu-logo

پاک – افغان بارڈرپر باڑ تکمیل کے قریب

میڈیا سورسز کے مطابق بارڈر مینجمنٹ کے تحت پاکستان نے اپنی افغانستان کے ساتھ ملحقہ باڈرپر باڑ کو تقریبا مکمل کرلیا ہے۔ صوبہ خیبر پختونخواہ کے ساتھ کل 1229 کلومیٹر میں سے 823 کلومیٹر پر باڑ لگائی جانی تھی۔ جس میں سے 792.6 کلومیٹر پر باڑ کاکام مکمل کیا جاچکا ہے۔ اسی طرح سے صوبہ بلوچستان کے ساتھ ملحقہ 1450 کلومیٹر افغان باڈر میں سے 1400 کلومیٹر پر باڑ لگائی جانی تھی، جس میں سے 1250 کلومیٹر باڑ لگائے جانیکا کام مکل ہوچکا ہے۔ دوسری جانب پاک، ایران باڈر پر بھی باڑ یعنی فینسنگ کا کام جاری ہے۔ ایران کے ساتھ ملحقہ باڈر کے 1100 کلومیٹر میں سے 909 کلومیٹر پر باڑ لگائی جانی ہے، جس میں سے 580 کلومیٹر مکمل کی جاچکی ہے۔ پاکستان کے وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ 30 جون تک افغان باڈر پرباڑ کا کام مکمل کرلیا جائیگا۔ یاد رہے کہ پاکستان ہر قسم کی غیرقانونی نقل و حرکت روکنے کے لیے باڈر مینجمنٹ کے تحت سرحد پر باڑ لگائے جانیکے علاوہ مستقل قلعے اور چوکیاں بھی قائم کررہا ہے۔ ان قلعوں اور چوکیوں پر فوجی اہلکار تعینات ہوں گے۔ان اہلکاروں کے علاوہ نگرانی کے دیگر آلات سے سرحد کی چوبیس گھنٹے نگرانی کی جائیگی۔

Read Previous

جلد کی بیمایوں کی تشخیص کے لیےگوگل نے آن لائن ٹول تیار کر لیا

Read Next

کیا اب واٹس ایپ کو انٹرنیٹ کے بغیر بھی استعمال کیا جا سکتا ہے؟

Leave a Reply