Turkiya-Logo-top

یوکرین اور پاک فضائیہ میں معاہدہ

یوکرینیئن کمپنی نے کہا ہے کہ پاکستان ایئر فورس کی جانب سے اسے اپنے فضامیں ایندھن بھرنے والے طیاروں کی اوور ہال اور مرمت کا کنٹریکٹ ایوارڈ کیا گیا ہے۔ یہ معاہدہ ہ دارلحکومت کیو میں ہونیوالی آرمز اور سیکورٹی 2021 نمائش میں طے پایا۔ اس سےپہلے اسی کمپنی کوگزشتہ برس جون میں میں آئی ایل 78 فضامیں ایندھن بھرنے والے (ٹینکر رفیولر) طیارے کی مرمت اور اوور ہال کا کنٹریکٹ دیا کیا گیا تھا۔ اب ممکنہ طور پر دوسرے طیارے کی اوور ہال کے لیے یہ معاہدہ طے پایا ہے۔ یاد رہے کہ پاک فضائیہ اسوقت چار آئی ایل 78فضا میں ایندھن بھرنے والے طیارے استعمال کرتی ہے۔ ان طیاروں کو بوقت ضرورت بھاری کارگو مقاصد کے لے بھی استعمال کیا جاتا ہے۔ یہ طیارے پاکستان نے یوکرین سے ہی خریدے تھے۔ پہلا طیارہ دسمبر 2009 میں پاکستان پہنچا تھا۔ جبکہ ٹوٹل چار طیاروں کی ترسیل 2012 میں مکمل ہوئی تھی۔

Read Previous

ترکی یورپ کی دوسری جدید سب سونک ٹنل تعمیر کرے گا

Read Next

فیس بک: کمنٹس کنٹرول کرنے کے لئے نئے ٹولز متعارف

Leave a Reply