turky-urdu-logo

ترکی یورپ کی دوسری جدید سب سونک ٹنل تعمیر کرے گا

ترکی کی سرکاری ایوی ایشن کمپنی ترک ایرو اسپیس نے ملک کے لڑاکا طیاروں کی جانچ پڑتال کے لیے یورپ کی دوسری سب سے بڑی سب سونک ونڈ ٹنل تعمیر کرنے کی تیاری شروع کردی۔

جمعہ کو جاری ہونے والی ایک پریس ریلیز میں کہا گیا کہ ونڈ ٹنل کا مقصد مقامی ، روٹری ونگ اور فکسڈ وینگ ہوائی جہاز خصوصا ترک فائٹرز کی ترقی میں مدد کرنا ہے۔

بڑے ، چھوٹے او ر کھلے تین مختلف حصوں سمیت یہ سرنگ جدید ترین ٹیکنالوجی پیمائش اور جدید جانچ پڑتال کرنے والے آلات سے آراستہ ہوگی۔

کمپنی کے سی ای او تیمیل کوتیل کا کہنا تھا کہ ہماری کمپنی ترکی کی واحد کمپنی ہے جو ایرو آسٹک ٹیسٹنگ کی طاقت رکھتی ہے۔

Read Previous

پاک فضائیہ کے ایئر وائس مارشل طارق ضیا کا دورہ آذربائیجان

Read Next

یوکرین اور پاک فضائیہ میں معاہدہ

Leave a Reply