
یورو 2020 کے گروپ اے کے میچز کے دوران ویلز نے ترکی کو 2-0 سے شکست دے دی۔
آذربائیجان کے شہر باکو کے اولپکس اسٹیڈیم میں یہ میچ کھیلا گیا۔
میچ کے پہلے ہالف کے دوران ویلز نے موقع پا کر اپنا پہلا گول کیا۔
دوسرے ہالف میں ترکی اپنی کوششوں کے باوجود گول نہ کر سکا او ر ویلز نے ایک اور گول کرکے میچ اپنے نام کر لیا۔
گروپ اے میں اسوقت اٹلی پہلے ،ویلز دوسرے ، سویزر لینڈ تیسرے اور ترکی چوتھے نمبر پر موجود ہے۔
صدر رجب طیب ایردوان اور انکی اہلیہ امینہ ایردوان نے بھی میں میچ میں شرکت کی۔
صدر رجب طیب ایردوان دو روزہ دورے کے لیے آذربائیجان گئے تھے۔