turky-urdu-logo

واٹس ایپ نے پرائیویسی سے متعلق اپنی پہلی اشتہاری مہم کا آغاز کردیا

پیغام رسانی کیلئے استعمال کی جانے والی ایپلی کیشن واٹس ایپ نے پرائیویسی پالیسی میں ردوبدل کی خبروں کے بعد برطانیہ اور جرمنی میں آج سے اشتہاری مہم کا آغاز کردیا جس کا مقصد لوگوں کو اس حوالے سے آگاہی فراہم کرنا ہے۔

یہ مہم فی الحال ان دو ممالک میں شروع کی گئی ہے اوربعدازاں اسے عالمی سطح پر بھی متعارف کروایا جائے گا۔

مہم کا آغاز واٹس ایپ کے قوائد و ضوابط کو لے کر عوام میں پائی جانیوالی تشویش اور شدید ردعمل کے نتیجے میں کیا گیا ہے۔3

کمپنی کے مطابق یہ مہم صارفین کو اس بات کی یاددہانی کروانے کیلئے ڈیزائن کی گئی ہے کہ واٹس ایپ کو صارفین کی پرائیویسی کا خیال ہے۔

رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن کا استعمال کررہا ہے جس کے مطابق ایپلی کیشن کے پیغامات تھرڈ پارٹی نہیں پڑھ سکے گی بلکہ صرف پیغامات بھیجنے والا اور موصول کرنے والا ہی پڑھ سکے گا۔

Read Previous

نیٹو نے چین کو عالمی سیکیورٹی کے لیے خطرہ قرار دے دیا

Read Next

ترکی: پاکستانی سفیر سائرس سجاد قاضی نے ڈی 8 کی 24 ویں سالگرہ کی تقریب سے خطاب کیا

Leave a Reply