
اطلاعات کے مطابق پاکستان نیوی نے ترکی سے خریدی گئی ملجم کوروٹس کے لیے یورپین کمپنی MBDA کا ALBATROS-NG فضائی دفاعی نظام منتخب کیا ہے ۔ یاد رہے کہ پاکستان نیوی نے ترکی کے ساتھ چار ملجم کلاس کوروٹس کا معاہد ہ طے کررکھا ہے۔ جس کے تحت دو شپس ترکی اور دو پاکستان میں ترکی کی مدد سے تیار ہوں گی۔
جہاں تک ALBATROS NG کی بات ہے تو یہ ہر طرح کے موسمی حالات میں کام کرنیوالا فضائی دفاعی نظام ہے۔ یہ MBDAکا تیار کردہ CAMM-ERمیزائل استعمال کرتا ہے۔ سائز میں چھوٹا ہونیکی وجہ سے بحری جنگی جہازوں کے روایتی لانچر میں اس سسٹم کے چار میزائل نصب کیے جاسکتے ہیں۔ کمپنی کا دعوی ہے کہ یہ سسٹم کسی بھی 3D سرویلینس ریڈار کے ساتھ کام کرسکتا ہے۔ ALBATROS کا وزن 160 کلوگرام اور لمبائی 4.2 میٹر ہے آواز کی رفتار سے تیز اڑنے والے اس میزائل کی رینج 40 کلومیٹر سے زائد بتائی گئی ہے۔
ممکنہ طور پر اس دفاعی نظام کا معاہدہ پاکستان اور اٹلی کے درمیان طے پایا ہے۔ اس نظام کے 64 میزائلز ملجم کوروٹس پر نصب کیے جاسکیں گے۔ یہ فضائی دفاعی نظام اس شپ کو ہر طرح کے فضائی خطرات سے حفاظت فراہم کریگا۔