
اطلاعات کے مطابق ترک مسلح افواج کل 118 ملکی سطح پر تیارکردہ T129 اٹک ہیلی کاپٹر ز اپنے بیڑے میں شامل کرنیکی خواہشمند ہے۔ ترک بری افواج 91 اٹک ہیلی کاپٹرز اپنے فلیٹ میں شامل کریگی، جس میں سے 59 لازمی جبکہ 32 آپشنل(اختیاری) ہیں۔ اسی طرح سے 27، T129 وزارت داخلہ کو فراہم کیے جائیں گے، جس میں سے 24 لازمی اور تین اختیاری (آپشنل) ہیں۔ یاد رہے کہ پاکستان بھی تیس T129 ہیلی کاپٹرز آرڈر کرچکا ہے، جبکہ فلپائن کو چھ ہیلی کاپٹرز کی فراہمی ستمبر 2021 سے شروع ہوجائےگی۔ اس وقت اس ہیلی کاپٹر کی ٹوٹل دو اقسام موجود ہیں جس میں سے T129A ابتدائی قسم ہے، جبکہ ٹی T129B کثیر المقاصد قسم ہے، اسکو جدید الیکٹرانک وارفیئر نظام اور آٹھ امتاس لیزر گائیڈڈ میزائیلوں کے علاوہ دو سٹنگر فضا سے فضا میں مار کرنیوالے میزائلوں سے لیس کیا جاسکتا ہے۔ واضح رہے کہ تمام اے اقسام کے اٹک ہیلی کاپٹرز کو بی سٹینڈرڈ کے اونچے درجے پر لایا جائیگا۔