turky-urdu-logo

پاکستان:پی آئی اے نے ویکسین لگوانے والوں کے لیے رعایت کا اعلان کر دیا

پاکستانی ائیر لائن پی آئی اے نے کورونا ویکسین لگوانے والوں کے لیے رعایت کا اعلان کیا ہے۔

پی آئی اے کی جانب سے یہ اعلان ویکسین لگوانے والے 50 سال یا اس سے زائد عمر کے مسافروں کے لیے کیا گیا ہے جنہیں اندرون ملک پروازوں پر کرائے میں 10 فیصد رعایت دی جائے گی۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق کرایوں میں 10 فیصد رعایت کورونا ویکسین سرٹیفکیٹ دکھانے پردی جائے گی اور اس رعایت کا اطلاق آج 10 جون سے ہوگا۔

پی آئی اے کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ارشد ملک کا کہنا ہے کہ قومی ائیرلائن کورونا ویکسین لگوانے کی ترغیب دینے کے لیے کوشاں ہے۔

Read Previous

پاکستان: کورونا وائرس پابندیاں ختم، کاروباری سرگرمیاں معمول کے مطابق بحال

Read Next

ترک ڈرونز طیاروں کے مقابلے میں دنیا امریکہ کے جدید طیارے بھول جائے گی ،ترک وزیر

Leave a Reply