turky-urdu-logo

عالمی ہوسٹنگ میں خرابی کے باعث کئی غیر ملکی ویب سائٹ ڈاون

دنیا کی لاکھوں ویب سائٹس کو فنی معاونت فراہم کرنے والے امریکا کے ادارے میں مبینہ خرابی کے باعث امریکا اور برطانیہ سمیت دنیا کے متعدد ممالک میں کئی ویب سائٹس بند ہوگئیں۔

امریکا اور برطانیہ سمیت دیگر ممالک میں منگل کو اچانک ویب سائٹس بند ہوگئیں، جس سے کئی لوگ اہم معلومات حاصل کرنے سے محروم رہ گئے۔

اگرچہ فوری طور پر واضح نہیں ہوسکا کہ دنیا بھر میں سوشل اور نیوز ویب سائٹس سمیت ای کامرس اور حکومتی ویب سائٹس کیوں بند ہوئیں، تاہم اطلاعات ہیں کہ ویب سائٹس کو فنی معاونت فراہم کرنے والے امریکی ادارے کے سسٹم میں خرابی آگئی ہے۔

ممکنہ طور پر امریکی ادارے ’فاسٹلے‘ کے سسٹم میں خرابی کے باعث ویب سائٹس بند ہوئیں، مذکورہ ادارہ دنیا کی لاکھوں ویب سائٹس کو ’ہوسٹنگ‘ کی سہولت فراہم کرتا ہے۔

امریکی ادارے ’فاسٹلے‘ نے ویب سائٹس بند ہونے کے بعد کہا ہے کہ اگرچہ انہیں کہیں سے کوئی فنی خرابی کی شکایت موصول نہیں ہوئی، تاہم وہ معاملے کی تفتیش کر رہے ہیں۔

انٹرنیٹ اور ویب سائٹس کی کمپنی میں فنی خرابی کے باعث بعض بڑے نشریاتی اداروں سی این این، بی بی سی، نیویارک ٹائمز، این بی سی اور امریکا سمیت برطانوی حکومت کی ویب سائٹس بھی بند ہوگئیں۔

فنی خرابی کے باعث ایمیزون جیسی بڑی آن لائن ای کامرس ویب سائٹ بھی بند ہوگئی جب کہ کئی ممالک میں سوشل میڈیا ویب سائٹس کی سروس بھی ڈاؤن رہی۔

برطانوی نشریاتی ادارے ’اسکائے نیوز‘ کے مطابق ام،ریکی ادارے ’فاسٹلے‘ کے ہوسٹنگ کے سسٹم میں ممکنہ خرابی کے باعث دنیا بھر میں ویب سائٹس بند ہوئیں۔

’فاسٹلے‘ نے تصدیق کی کہ ان کے سسٹم میں خرابی آئی ہے اور فالٹ کو تلاش کرکے اس کی بحالی پر کام شروع کردیا گیا۔

دنیا بھر میں انٹرنیٹ پر خرابی پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ ’ڈاؤن ڈٹیکٹر‘ کے مطابق منگل کے روز ’فاسٹلے‘ کے ہوسٹنگ سرور میں خرابی کے باعث ویب سائٹس بند ہوئیں۔

مذکورہ ویب سائٹ نے متعدد ویب سائٹس کے حوالے سے آن لائن سروے کیا جس میں دنیا بھر سے لوگوں نے بتایا کہ وہ کئی معروف ویب سائٹس تک رسائی حاصل نہیں کر پا رہے۔

بعض ممالک میں گوگل سروس سمیت ٹوئٹر اور اسپاٹی فائے جیسی ویب سائٹس بھی معطل رہیں۔

ویب سائٹس بند ہونے کے بعد برطانوی حکومت نے بھی ٹوئٹ کے ذریعے اپنی ویب سائٹس میں خرابی کی تصدیق کی اور لوگوں سے معذرت بھی کی۔

برطانوی حکومت کے ٹوئٹر ہینڈل سے کی گئی ٹوئٹ میں تصدیق کی گئی کہ متعدد سرکاری و غیر سرکاری ویب سائٹس بعض فنی خرابیوں کی وجہ سے بند ہیں اور صارفین ان تک رسائی سے محروم ہوں گے۔

ٹوئٹ میں بتایا گیا کہ اگرچہ ویب سائٹس بند ہیں، تاہم فوری طور پر یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ ویب سائٹس کیوں بند ہیں اور مذکورہ معاملے کی تفتیش کی جا رہی ہے۔


Read Previous

ارطغرل غازی : بالا خاتون اور مہمت بوزداغ کا پاکستان میں ہونے والے ٹرین حادثے پر اظہارِ افسوس

Read Next

پاکستان میں پہلا ڈرائیو تھرو ویکسی نیشن سینٹر قائم

Leave a Reply