turky-urdu-logo

پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی چین کےسفیر نونگ رونگ سے ملاقات

پاکستان کے وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین کی قیادت سی پیک کے تحت جاری منصوبوں کی بروقت تکمیل کیلئے پر عزم ہے۔
یہ بات انہوں نے پاکستان میں چین کے سفیر نونگ رونگ سے گفتگو کرتے ہوئے کہی جنہوں نے جمعرات کو وزارتِ خارجہ میں ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران پاکستان اور چین کے کامیاب سفارتی تعلقات کی سترسالہ تقریبات سمیت پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) میں پیشرفت سمیت علاقائی سلامتی کے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

چینی سفیر نے پاکستان اور چین کے مابین ستر سالہ سفارتی تعلقات کے حوالے سے منعقدہ تقریبات میں، بھرپور تعاون پر وزیر خارجہ کا شکریہ ادا کیا۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ دونوں ممالک کی قیادت سی پیک کے تحت جاری منصوبوں کی بروقت تکمیل کیلئے پر عزم ہے۔

سی پیک کے تحت بنائے جانے والے خصوصی اقتصادی زونز نہ صرف دونوں ممالک کیلئے بلکہ پورے خطے کیلئے ترقی کا موجب ہوں گے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہم ان خصوصی اقتصادی زونز میں بیرونی سرمایہ کاروں کی توجہ مبذول کروانے کیلئے ،خصوصی مراعات کی پیشکش کر رہے ہیں ۔

وزیر خارجہ نے کورونا کے خلاف جنگ اور ویکسین کی فراہمی کے حوالے سے چین کی معاونت کو سراہتے ہوئے چینی قیادت کا شکریہ ادا کیا۔

Read Previous

واٹس ایپ نے 3 نئے فیچرز متعارف کروا دیئے

Read Next

پاکستان کے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی آذربائیجان کی سپیکر گفارہ سے ملاقات

Leave a Reply