Turkiya-Logo-top

مشہور زمانہ فلم "ٹارزن” کے ہیرو اہلیہ سمیت فضائی حادثے میں ہلاک

ہالی وڈکی مشہور فلم ‘ٹارزن’ میں مرکزی کردار اداکرنے والے امریکی اداکار ولیم جوزف لارا فضائی حادثے میں ہلاک ہوگئے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق امریکی ریاست ٹینیسی میں ایک چھوٹا مسافر طیارہ جھیل میں گرکر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں جہاز میں سوار تمام 7 افراد کے مارے جانے کا خدشہ ہے۔

حکام کی جانب سے متاثرہ طیارے میں سوار اب تک جوزف لارا یا کسی بھی شخص کی ہلاکت کی باقاعدہ طور پر تصدیق نہیں کی گئی ہے تاہم خدشات ظاہر کیے گئے ہیں کہ تمام افراد مرچکے ہیں۔
حکام کا کہنا ہےکہ ریسکیو آپریشن اب بحالی کی کوششوں میں بدل چکا ہے کیونکہ کسی کے زندہ بچنےکی امید نہیں ہے،امدادی ٹیم کے اہلکاروں کا کہنا ہےکہ حادثے کے مقام پر انہیں انسانی باقیات ملی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق جہاز میں 58 سالہ جوزف لارا سمیت ان کی 66 سالہ اہلیہ بھی موجود تھیں۔

جوزف لارا نے کیرئیر کا آغاز ایک ماڈل سے کیا تھا تاہم انہیں1989 میں ریلیز ہونے والی فلم ‘ٹارزن’ سے شہرت ملی اور بعد میں انہوں نے اسی سلسلے کی ٹیلی ویژن سیریز میں بھی کام کیا جسے بھی کافی شہرت ملی۔

Read Previous

پاکستان کل اقتصادی تعاون تنظیم کی پارلیمانی اسمبلی کی دوسری جنرل کانفرنس کی میزبانی کرے گی

Read Next

ویکسین کی 2 خوراکیں لگوانے والے پاکستانیوں کو یورپ میں داخلے کی اجازت

Leave a Reply