turky-urdu-logo

سعودی عرب نے 11 ممالک پر عائد سفری پابندی ختم کرنے کا اعلان کر دیا

سعودی عرب نے 30 مئی سے 11 ممالک سے آئے مسافروں کو مملکت میں داخلے کی اجازت دے دی۔

سعودی وزرات داخلہ کے مطابق کل دن ایک بجے سے 11 ممالک سے آنے والے مسافروں کو مملکت میں داخلے کی اجازت دی گئی ہے۔

ان ممالک میں متحدہ عرب امارات، برطانیہ، امریکا، جرمنی، آئرلینڈ، اٹلی، پرتگال، سوئیڈن، فرانس، سوئٹزرلینڈ اور جاپان شامل ہیں۔

سعودی وزارت داخلہ کے مطابق ان ممالک سے آنے والے مسافروں کو ہوٹل میں قرنطینہ کے بعد داخلے کی اجازت ہوگی۔

ان 11 ملکوں کی فہرست میں پاکستان کا نام شامل نہیں ہے۔

Read Previous

پاکستان اسٹریم گیس پائپ لائن منصوبہ: روس اور پاکستان میں معاہدہ طے پا گیا

Read Next

امریکہ : بجٹ میں پاکستان کیلئے ملٹری ایجوکیشن اور ٹریننگ پروگرام کے لئے رقم مختص کر دی گئی

Leave a Reply