برادر اسلامی ملک آذربائیجان آج اپنا 103 واں یوم تاسیس منا رہا ہے۔ اس دن کی مناسبت سے پوری ملک میں تقریبات کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ آج کے دن 1916 میں آذربائیجان ڈیموکریٹک ری پبلک کی بنیاد رکھی گئی جو اس خطے میں اور مسلم دنیا میں پہلی جمہورری ریاست تھی۔ آج کا یہ دن آذربائیجا ن کے لیے اس لیے بھی اہم ہے کیونکہ کچھ مہینے پہلے ہی آذربائیجان نے ہمسایہ ملک آرمینیا کے زیر قبضہ بہت سے اپنے علاقے آزاد کروائے ہیں۔
آذربائیجا ن کے بانی حیدر علیوف نے 1991 میں سوویت یونین سے آزادی حاصل کر کے ایک الگ خود محتار ریاست کی بنیاد رکھی۔ آج آذربائیجان یورپ اور ایشا میں کامیابیوں کے جھنڈے گاڑ رہا ہے۔
پاکستان
پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں آذربائیجان کے قومی دن کی مناسبت سے آذری ایمبیبی کے زیر اہتمام تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ تقریب میں سینٹ کے چیرمین محمد صادق سنجرانی نے مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کی۔
پاکستان میں آذری سفیر علی علیزادہ نے پیغام میں کہا کہ جنگ کے دوران پاکستان نے آذربائیجان کا بھرپور ساتھ دیا جس پر وہ پاکستان کے مشکور ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے آرمینا کے آذری زمین پر ناجائز قبضے کی وجہ سے آج تک آرمینیا کو تسلیم نہیں کیا۔ علاوہ ازیں آذربائیجا ن کے علاقے شوشا اور ناگورنو کاراباخ کی تعمیر نو میں بھی پاکستان تعاون کر رہا ہے۔
قومی دن کے موقع پر پنجاب کے ٖاوور سیز پاکستانیوں کے لیے کمیشن کے سربراہ نے پرچم کشائی کی تقریب میں شرکت کی۔
ترکی
ترکی کے سب سے بڑے اور سیاحتی دارالحکومت استنبو ل میں آذربائیجان کے یوم تاسیسں کے موقع پر باسفورس پل کو آذری پرچم کے رنگوں سے روشن کیا گیا۔

